پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ نے حلقہ بندیوں کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی

جمعہ 1 جون 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ نے حلقہ بندیوں کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے کیس نمبر CM/2/216556/18 جو کہ سنگل بنچ جسٹس شاہد کریم کے سامنے فکسڈ کیا گیا کیس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی پی 155 اور پی پی 156 کی ایسی حلقہ بندیاں کی ہیں کہ جس میں ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچ سکے یاد رہے کہ ان حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن اور پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ نے انتخاب لڑنا ہے اس حوالے پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی ن لیگ کو پری پول رگنگ نہیں کرنے دے گی صاف اور شفاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں جس کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی تاکہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔