اسلام آباد انتظامیہ کا کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون، بھاری جرمانے

جمعہ جون 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) اسلام آباد انتظامیہ نے کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کرکے بھاری جرمانے کردیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے درجنوں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور ایکسائز حکام کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران درجنوں گاڑیوں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی عائد کی تھی جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کالے شیشوں کی وجہ سے شہر بھر میں سکیورٹی خدشات ہو سکتے ہیں شہر بھر سے کالے شیشوں والی گاڑیاں ختم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :