ری سٹرکچرنگ ‘پیرامیڈیکس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا‘ حبیب خان

سیکرٹری اور ڈی جی ہیلتھ نے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ‘جنرل سیکرٹری محمد فاروق

جمعہ جون 20:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختون-خوا کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلا س صوبائی صدر حبیب خان کی زیر صدارت ہوا جس میں جنرل سیکرٹری محمد فاروق سینئر نائب صدر میاں گل علیم ‘ پریس سیکرٹری محمد یاسین چمکنی سمیت‘ چیف آرگنائزیشن شکیل اخونزادہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حبیب خا ن نے حکومت کو خراج تحسین پیش کیا کہ اس نے پیرا میڈیکس کے دیرینہ مسئلے ری سٹرکچرنگ کو حل کرکے پیرا میڈیکس کے دل جیت لئے ہیں ‘ اس موقع پر صدر نے سیکرٹری ہیلتھ ‘ ڈی جی ہیلتھ اوراوراس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنا بھرپور تعاون کیا ‘ صدر حبیب خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ پیرا میڈیکس کے کلینکس پر چھاپے بند کرائے جائیں۔

وقار)

متعلقہ عنوان :