سرگودھا ڈویژن کے 80 سے زائد کالج سربراہان اور4 ہزار سے زائد پروفیسر اے سی آر اور کائونٹر سائن نہ ہونے کی وجہ سے ترقی سے محروم

جمعہ 1 جون 2018 20:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) سرگودھا ڈویژن کے 80 سے زائد کالج سربراہان اور4 ہزار سے زائد پروفیسر اے سی آر اور کائونٹر سائن نہ ہونے کی وجہ سے ترقی سے محروم،سابق ڈائریکٹر کالجز نے اے سی آر کیلئے 5 ہزار اور کائونٹر سائن کیلئے 3 ہزار وپے ریٹ مقرر کر دیا،ترقی کے منتظر پروفیسرز کا سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ،محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق گریڈ 19 تک کے پروفیسرز کی اے سی آر اور کائونٹر سائن ڈائریکٹر کالجز کرتا ہے ،سابق ڈائریکٹر کالجز محمدمحبو ب رانا17 ۔

(جاری ہے)

2016 نے پروفیسرز اور کالجز کے پرنسپل کی اسی آر مکمل نہیں کی جس کی وجہ سے ان کی ترقی میں بڑی روکاوٹ ہے ،سرگودھا ڈویژن کے 80 سے زائد کالجز کے پرنسپل اور 4 ہزار سے زائدپروفیسرز ،لیکچراز اور اسسٹنٹ پرفیسرز ایسے ہیںجن 20016 اور 2017 کی اے سی آر اور کائونٹر سائن چلے آ رہے ہیں جو کہ ڈائریکٹر محمد محبوب رانا نے نہیں کئے اور اب ان کا سرگودھا سے تبادلہ ہو گیا ہے، جن کی مد ملازمیت بھی 6 ماہ رہ گئی ہے،پروفیسرز کے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ اگر اے سی آر مکمل کروانی ہے تو 5 ہزار وپے اور اگر کائونٹر سائن کروانے ہیں تو 3 ہزار وپے لگیں گے جس پر پروفیسر حضرات شدید پریشانی میں مبتلاہیں بغیر اے سی آر کے ان کی ترقی نہیں ہو سکتی ، جس پر پروفیسرز صاحبان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی اے سی آر اور کائونٹر سائن ان کی مدت ملازمت میں ہی مکمل کروائیں ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے کاغذات مکمل نہیں ہو سکیں گے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق ڈائریکٹر کالجز کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے وقت کے تمام پینڈنگ کام مکمل کریں ،یاد رہے کہ سابق ڈائریکٹر کالجز کے خلاف کروڑوں روپے کی فرنیچز اور سائنس کے سامان کی خریدای میں مالی بدعنوانیوں کی انکوائی بھی زیر سماعت ہے جسے جو ڈپٹی سیکرٹری سن رہے ہیں،