حکومت پنجاب کی ہائو س ریگوزیشن پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری

گریڈ ایک کو 3200 ،گریڈ17 کو19 ہزار،گریڈ 19 کو 25 ہزار،گریڈ 22 کو 45 ہزار کرایہ الائونس ملے گا، ملازمین اپنے والدین کا مکان بھی کرایہ پر لے سکے گیں

جمعہ 1 جون 2018 20:49

حکومت پنجاب کی ہائو س ریگوزیشن پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) حکومت پنجاب کی ہائو س ریگوزیشن پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، گریڈ ایک کو 3200 ،گریڈ17 کو19 ہزار،گریڈ 19 کو 25 ہزار،گریڈ 22 کو 45 ہزار کرایہ الائونس ملے گا، ملازمین اپنے والدین کا مکان بھی کرایہ پر لے سکے گیں،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ہائوس ریگوزیشن پالیسی کا نوٹفیکشن جاری کر دیا ،جس کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ہائوس الائونس مقرر کر دیئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو 3200 روپے ماہانہ اور گریڈ 17 تک کے ملازمین کو 19 ہزار ورپے گریڈ 19 تک کے افسران کو 25 ہزار روپے اور گریڈ 22 تک کے آفیسران کو 45 ہزارو روپے ماہانہ کرایہ کی مد میں ادا کرے گی، نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے والدین کامکان بھی کرایہ پر لے سکتے ہیں،

متعلقہ عنوان :