پشاور : نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فروخت کے لئے پالیسی متعارف کر ا دی گئی

جمعہ 1 جون 2018 20:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فروخت کے لئے پالیسی متعارف کر ا دی ہے ضبط شدہ نان ڈیوٹی پیڈ غیر قانونی گاڑیوں کے حوالے سے ایف بی آر نے باقاعدہ طورپر کسٹمز جنرل آرڈرسے خیبر پختونخوا حکومت کو باقاعدہ طورپرآگاہ کردیاہے جس کے مطابق ٹمپرڈ ، کٹ اینڈ ویلڈ چیسز نمبر کے ساتھ ضبط شدہ گاڑیاں صرف وفاقی اور صوبائی حکومت کی و نیم سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو فروخت کی جا سکے گی ۔

(جاری ہے)

کسی شخص کے انفرادی طور پر ضبط شدہ گاڑی فروخت نہیں کی جائیگی کسٹم کی جانب سے ضبط شدہ گاڑیاں وفاقی و صوبائی حکومتی ادارے ، نیم سرکاری ادارے اور حکومتی ملکیتی تعلیمی ، و میڈیکل ادارے خرید سکیں گے اور کوئی شخص اپنی انفرادی حیثیت میں یہ ضبط شدہ گاڑیاں نہیں خرید سکے گا صوبائی حکومت کے محکمے اپنے سیکرٹریز کے ذریعے متعلقہ کلکٹرز کو درخواستیں دے سکیں گے نیم سرکاری ادارے آرگنائزیشنز کی صورت میں یہ درخواستیں ادارے کے سربراہ کے ذریعے بھیجوا سکیں گے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جو گاڑیاں فروخت کی جائیگی وہ خریداروں کی ملکیت تصور کی جائیگی اوران کی رقم ریفنڈ نہیں کی جائیگی جبکہ ٹیمپر ڈ شدہ گاڑیاں خریدنے والے ادارے کو خود متعلقہ محکمہ ایکسائز سے گاڑی کی رجسٹریشن کرانا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :