پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور سمیت ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی جامعات جن کی اپنی میڈیکل یا ڈینٹل کالج نہیں انہیں میڈیکل پروگرامز کے حوالے سے بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں داخلہ دینے سے روک دیا

جمعہ 1 جون 2018 20:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور سمیت ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی جامعات جن کی اپنی میڈیکل یا ڈینٹل کالج نہیں انہیں میڈیکل پروگرامز کے حوالے سے بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں داخلہ دینے سے روک دیا ہے پی ایم ڈی سی کے مطابق کوئی بھی شخص اجازت کے بغیر میڈیکل اور ڈینٹل انسٹیویٹ قائم کر سکتا ہے اور نہیں ہی تربیت دے سکتا ہے اور ساتھ ہی ان شعبوں کے حوالے سے ڈگری جاری کر سکتا ہے اضافی میڈیکل و ڈیٹنل تعلیم و تربیت برائے ہائوس جاب ، انٹرن شپ ، فاونڈیشن سال کے لئے بھی اجازت نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی کوئی بھی یونیورسٹی ایسے کسی انسٹیویٹ یااداارے کو الحاق نہیں دیگا ایسا کوئی انسٹیویٹ اس وقت تک ڈگری جاری نہیں کر سکتا جب تک ایسے کسی کالج یا انسٹیویٹ کو اس آرڈیننس کے تحت قائم کرنے کی اجازت نہ دی جائے

متعلقہ عنوان :