خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات میں 36لاکھ 26ہزار 365اقلیتی برادری بھی اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے

جمعہ 1 جون 2018 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات میں 36لاکھ 26ہزار 365اقلیتی برادری بھی اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ مسیحی برادری ، سکھ برادری ، ہندو برادری ، کیلاش برادری خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اپنے ووٹوں کی حق رائے دہی استعما ل کرینگے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بدھ مت سے تعلق رکھنے والے ووٹرموجود نہیں ہیں جبکہ قادیانی ، سکھ برادری ،مسیحی برادری اور ہندو برادری کے ووٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اقلیتی برادری کے سب سے زیادہ ووٹ 17لاکھ 77ہزار 289میں ہندو برادری کے ہیں مسیحی برادری کے 16لاکھ 38ہزار 748ووٹ ہیں ۔ سکھ برادری کے 8ہزار 833ووٹ ، قادیانی ووٹروں کی تعداد 1لاکھ 65ہزار 369، پارسی 4ہزار 222ووٹر ، بدھ مت سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کی تعداد 1ہزار 866ہیں ۔ خیبرپختونخوا اورفاٹا میں سب سے زیادہ ہندو برادری ، دوسرے نمبر پر مسیحی برادری اور تیسرے نمبر پر سکھ برادری کے ووٹ شامل ہیں ۔پارسی ، بدھ مت کے ووٹ خیبرپختونخوا میں نہیںہے جبکہ قادیانیوں کے ووٹوں کی تعداد خیبرپختونخوا میں 14ہزار سے زائد ہیں