سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے گروپ 1سے گروپ 11تک ملازمین اورافسران کو عید بونس دینے کا اعلان کردیا

جمعہ 1 جون 2018 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے گروپ 1سے گروپ 11تک ملازمین اورافسران کو عید بونس دینے کا اعلان کردیا ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ،چترال ائیر پورٹ ،ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ ،سیدو شریف ائیر پور ٹ سمیت ملک بھرکے ائیر پورٹس پر گروپ ایک سے گروپ چار تک کے ملازمین کو ایک تنخواہ بطورعید ی الاونس ، گروپ پانچ سے گروپ آٹھ تک کے افسران کو ایک بیسک سیلری ، گروپ 8سے گروپ 11کے افسران جن کی بیسک سیلری 30ہزار سے زائد ہیں ان کوبھی ایک بیسک سیلر ی بطور عید بونس دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سول ایو ی ایشن اتھارٹی میں 2017اور 2018میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور افسران کوبھی بونس دیا جائے گا بونس کی رقم اٹھائیس مئی کوملنے والی تنخواہوں کے ساتھ ادا کردیا جائے گا تاہم جن افسران اورملازمین کے خلاف مختلف مد میں انکوائریاں جاری ہیں ان کوبونس نہیں دیاجائے گا۔