جیکب آباد: سگ گزیدگی کے واقعات میںاضافہ ویکسین ناپید متاثرہ مریض سخت پریشان

جمعہ 1 جون 2018 20:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) جیکب آبادمیں سگ گزیدگی کے واقعات میںاضافہ ویکسین ناپید متاثرہ مریض سخت پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیاہے مختلف علاقوں میں باولے کتے کے کاٹنے سے درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایاگیا تو اسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک موجودنہ تھی پی پی ایچ آئی جہاں ہروقت کتے کے کاٹنے کی دوا اے آر وی موجودہوتی تھی اب وہاں بھی پندرہ روزسے یہ دوادستیاب نہیں جمس میں بھی جانے والے مریضوں کو واپس لوٹایاجارہاہے متاثرہ مریضوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی اور ڈی ایچ او سے مطالبہ کیاکہ کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی سول اسپتال میں فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :