حافظ آباد: پولیس نے دو لاکھ سر کی قیمت والے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا

جمعہ 1 جون 2018 20:53

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) حافظ آباد پولیس نے دو لاکھ سر کی قیمت والے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ملزم ممتاز نے تیرہ سال قبل ایک ہی واردات میں پانچ افراد کو قتل کیا تھااور عرصہ تیرہ سال سے اشتہاری چلا آرہا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاعات پر ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیا ث گل کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی توصیف احمد اور ایس ایچ اور اعجاز بٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کسوکی کے گائوں ٹھٹھہ بھون میں چھاپہ مار کر پانچ افراد کے قتل میں ملوث خطرناک اشتہاری ممتاز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ممتاز نے 2005میں فیصل آباد کے علاقہ ستیانہ میں پانچ افراد کو قتل کیا تھا اور اس وقت سے اشتہاری چلا آرہا تھا ۔محکمہ پولیس کی جانب سے ملزم ممتاز کے سر کی قیمت بھی دو لاکھ روپے مقرر کیا گئی تھی۔ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پولیس ٹیم کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفیکٹس سے نوازا ہے۔

متعلقہ عنوان :