نواسہٴ رسولؐ سیدنا امام حسنؓ کے یومِ پیدائش کے حوالے سے حمدونعت و منقبتی مشاعرہ کاانعقاد

جمعہ 1 جون 2018 20:53

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) نواسہٴ رسولؐ سیدنا امام حسنؓ کے یومِ پیدائش کے حوالے سے حمدونعت و منقبتی مشاعرہ کاانعقاد ، گزشتہ روز ’’مجلسِ ادب‘‘کے زیر اہتمام ’’گرین لینڈ سکول ‘‘میں سیدنا امامِ حسنؓ کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے شعراء سید نجم الحسن کاظمیؔ، حنیف ساقیؔ، طارقؔ جاوید رانا، اعجاز شاکرؔ، سیف باجوہؔ، قاضی فاروق بزمیؔ ، آصف جاویدؔ، شاہ دل شمسؔ، قاری عتیق احسنؔ ، عمران وکیلؔ ، ریاض ارمانؔ، طاہر محمود ہاشمیؔ، رائے ضیغم علی نے اپنا اپنا کلام پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر ’’مجلسِ ادب ‘‘ کے جنرل سیکرٹری طاہر ہاشمی کی طرف سے شعراء اور حاضرین کے لئے افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :