لگتا ہے جج صاحب آنے والے ہیں اب آپ لوگ اپنی توجہ ادھر کر دیں، نواز شریف

چوہدری نثار سے متعلق سوال گول کرگئے

جمعہ 1 جون 2018 20:53

لگتا ہے جج صاحب آنے والے ہیں اب آپ لوگ اپنی توجہ ادھر کر دیں، نواز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) لگتا ہے جج صاحب آنے والے ہیں اب آپ لوگ اپنی توجہ ادھر کر دیں، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ’’آن لائن‘‘ نے ان سے سوال کیا کہ ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ بن گیا بہت سے نئے لوگ بورڈ میں شامل کئے گئے اور آپ کے ہمدم دیرینہ رفیق کار چوہدری نثار کا نام پارلیمانی بورڈ میں نہیں تو میاں نواز شریف نے جواب دیا کہ لگتا ہے جج صاحب آنے والے ہیں آپ اپنی توجہ ادھر کردیں۔