کچھ طاقتیں انتخابات کو ملتوی کروانا چاہتی ہیں ، نواز شریف

یہ وہ طاقتیں ہیں جو ہر انتخابات سے قبل میدان میں آجاتی ہیں اور ہمیشہ انہیں شکست ہوتی ہے،انتخابات بروقت ہوں گے ،گفتگو

جمعہ 1 جون 2018 20:53

کچھ طاقتیں انتخابات کو ملتوی کروانا چاہتی ہیں ، نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ طاقتیں انتخابات کو ملتوی کروانا چاہتی ہیں یہ وہ طاقتیں ہیں جو ہر انتخابات سے قبل میدان میں آجاتی ہیں اور ہمیشہ انہیں شکست ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انتخابات بروقت ہوں گے اس موقع پر میاں نواز شریف کے ساتھ آئے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات ملتوی کروانے والے جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں پانچ سال مشکل حالات میں پورے کرنا بہت بڑی بات ہے۔

ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیشنگوئیاں کی جاتی تھیں لیکن جمہوریت پسندوں نے میاں نواز شریف کے ساتھ مل کر جمہوریت کی جنگ لڑی آئندہ انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ن لیگ کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور لوگ اس بیانیے کی طرف کھچے چلے آرہے ہیں۔ میاں نواز شریف ووٹ کی عزت و حرمت کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں پوری پاکستانی قوم ان کے پیچھے ہے۔