چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کونسل کی9 نئے ممبران تعینات کرنے پر صدرممنون حسین، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اظہار تشکر

مستند سکالرز اور ماہرین کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر تعینات کیا گیا ہے،ابھرتے مسائل کے حل کیلئے قوم کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کریں گے، ڈاکٹر قبلہ ایاز

جمعہ جون 21:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے صدر مملکت ممنون حسین،، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزارت قانون و انصاف کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 نئے ممبران تعینات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری ایک بیان میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مستند سکالرز اور ماہرین کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر تعینات کیا گیا ہے جو ادارہ کو مزید فعال بنانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور ابھرتے مسائل کے حل کیلئے قوم کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین طلاقوں کے معاملہ پر غور کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس جلد بلایا جائیگا اور کچھ دوسرے اہم مسائل پر سفارشات کو حتمی شکل دی جائیگی۔ نئے ممبران میں ڈاکٹر فرخندہ ضیاء، ڈاکٹر سیّد محمد انور، مولانا شفیق الرحمن پسروری، علامہ سیّد افتخار حسین نقوی، مولانا محمد حنیف جالندھری، احمد جاوید، ڈاکٹر پیر فضیل، جسٹس (ر) محمد رضا خان اور جسٹس سیّد منظور حسین گیلانی شامل ہیں۔