اسلام آباد کے نواحی علاقے کرپا میں بنیادی ہیلتھ یونٹ نے کام شروع کر دیا

جمعہ 1 جون 2018 21:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پراسلام آباد کے نواحی علاقے کرپا میں بنیادی ہیلتھ یونٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ بنیاد ی ہیلتھ یونٹ میں لوگوں کے علاج معالجہ کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے، اب دیہی علاقوں میں کل 19 ہیلتھ یونٹ ہوچکے ہیں ۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر تمام ہیلتھ سنٹرز اور یونٹس کو فعال کردیا گیا ہے۔ اس وقت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 15 بنیادی ہیلتھ یونٹس اور 3 رورل ہیلتھ سنٹرز کام کر رہے ہیں اور ایک ڈسپنسری بھی ہے۔ ہیلتھ سنٹرز میں ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹی اوقات کار میں موجود ہوتا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ دیہی علاقوں میں لوگوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے رورل ہیلتھ سنٹرز میں کمیونٹی کی آگہی کیلئے ہیٹ اور سن سٹروک پر خصوصی ہیلتھ سیشنز کا اہتمام کیا ہے اور لوگوں کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بارے بتایا جا رہا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز اور آئی ایم سی جی میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی فیڈرل کیپٹل برانچ نے الشفاء ہسپتال کے تعاون سے سکولز طلباء اور سٹاف ممبرز کی آنکھوں کے چیک اپ کیلئے فری آئی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

آئی ایم سی جی سیکٹر G-8 میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں 425طلبا اور اسٹاف ممبرز کی آنکھوں کا چیک اپ کیاگیا اور 119 طلبا میں ادویات مفت تقسیم کی گئیں اور 92طلبا میں فری نظر کے چشمے تقسیم کئے گئے اور 30طلبا کو علاج کیلئے الشفاء ہسپتال ریفر کیا گیا۔ اسی طرح آئی ایم سی بی G-7/4 میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے طلباء کیلئے فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا اور طلبا میں فسٹ ایڈ کٹس اور سرٹیکفیٹس تقسیم کئے گئے۔ آئی ایم سی بی سیکٹر جی سیون فور اسکول میں بھی 500 طلباء کی آنکھوں کا معائنہ کیاگیا اور 233 طلبای میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں اور 150میں آنکھوںکے چشمے تقسیم کئے گئے اور 50 طلباء کو علاج کیلئے الشفاء ہسپتال ریفر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :