لیاری میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن، 500سے زائد کنڈوں کا خاتمہ

جمعہ جون 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لیاری کے علاقے احمد شاہ بخاری اور ٹینری روڈ میں آپریشن کے دوران 500سے زائد کنڈوں کا خاتمہ کر کے بجلی چوری کے لیے استعمال ہونے والے 300کلو گرام کیبلز اتارے گئے۔تفصیلات کے مطابق متعلقہ علاقوں سے منسلک 18پی ایم ٹیز پر 70کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں اور ادائیگیوں کا تناسب 30فیصد سے بھی کم ہے۔

اس سے قبل بھی رانگی واڑہ، چاکیواڑہ اور سلاٹر ہاؤس کے علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کی جا چکی ہیں اور واجبات کی آسان ادائیگیوں کے لیے متعدد کیمپس بھی لگائے جا چکے ہیں۔ علاقے سے وابستہ نمائندہ رضوان شاہ نے کے الیکٹرک کے اقدام کو سراہتے ہوئے بجلی چوری کے خلاف ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی چوری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ مختلف اقدامات کے ذریعے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز میں 2009سے اب تک 14فیصد تک کمی لائی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے اس حوالے سے کہا،-’’بجلی چوری سسٹم میں فالٹس کا سبب بنتا ہے اور بجلی کی بہتر فراہمی میں خلل پیدا کرتا ہے۔ ادارہ ایسے تمام حلقوں کی قدر کرتا ہے جو معاشرے میں اس منفی عنصر کے خلاف تعاون کر رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ عنوان :