قصور، پولیس نے ماہ مئی کے دوران519جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا

بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کی21ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا

جمعہ جون 21:04

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پولیس نے ماہ مئی کے دوران519جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جبکہ6بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کی21ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی ماہ مئی کے دوران درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث6بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کی21ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی3.5ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ اور کثیر تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا،اسی طرح قتل ،،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب156خطرناک اشتہاری اور44عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں، جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران126منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی40کلو گرام چرس،1610لٹر شراب ،105لیٹر لاہن اور2چالو بھٹیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ101 جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ11رائفل ،کلاشنکوف ایک عدد ،10بندوق،66پسٹل ،3کاربین،ریوالور/موذر10 اور12میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے،16 قماربازی کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور65ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی لاکھوںکی رقم برآمد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :