قصور، معمولی لڑائی جھگڑا سے فائرنگ پر 13سالہ لڑکا جاں بحق

جمعہ 1 جون 2018 21:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) تھانہ کھڈیاں کے علاقہ نول میں معمولی لڑائی جھگڑا سے فائرنگ پر 13سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نول ہٹھاڑکے رہائشی محمد ریاض کا 13سالہ بیٹا رضوان گائوں میں ہی محمد احمد کی دکان پر گیا جہاں پر رضوان اور محمد احمد کے درمیان معمولی جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم محمد احمد نے پسٹل کی فائرنگ کرکے رضوان کو قتل کردیا اور خود موقعہ سے فرار ہوگیا ،تھانہ کھڈیاں پولیس مصروف کاروائی ہے۔