سپریم کورٹ نے پنجاب میں ڈینگی ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی کے احکامات پر عمل درآمد معطل کر دیا

جمعہ 1 جون 2018 21:06

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب میں ڈینگی ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی کے احکامات پر عمل درآمد معطل کر دیا ہے اور ڈینگی ملازمین پر پولیس تشدد کی عدالتی تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مہلت دے دی ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںدورکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈینگی ملازمین پر پولیس تشدد کے معاملے پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت کے رو برو سرکاری وکیل نے جوڈیشل انکوائری رپورٹ جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی جس پر عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ ملازمین کام پر واپس نہیں آ رہی.جس پر ملازمین نے بتایا کہ انتظامیہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہی.،سپریم کورٹ کے حکم پر تمام ملازمین فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ملازمین نے بتایا کہ احتجاج کرنے کی پاداش میں انہیں ملازمت سے برخاست کیا جا رہا ہے جس پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس نے ملازمت سے نکالا ہے اس کا نام بتائیں. اس پر ملازمین نے بتایا کہ سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شہناز نے نوکری سے نکالنے کے احکامات دیئے اس پر چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈینگی ملازمین پر پولیس تشدد پر عدالتی تحقیقات ہو رہی ہے جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ۔