چیف جسٹس کی انتہائی ٹریفک بہائو کے دوران وہیل چیئر پر معذور شخص کو سڑک پار کروانے والے ٹریفک وارڈن کو شاباش

جمعہ 1 جون 2018 21:06

چیف جسٹس کی انتہائی ٹریفک بہائو کے دوران وہیل چیئر پر معذور شخص کو سڑک ..
لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے معذور شخص کو انتہائی ٹریفک بہائو کے دوران وہیل چیئر پر سڑک پار کروانے پر ٹریفک وارڈن ابرا ر کو شاباش دی۔چیف جسٹس کی جنرل ہسپتال موومنٹ کے دوران ڈی ایس پی ماڈل ٹائون عارف بٹ اور انچارج کوٹ لکھپت نے بہترین ٹریفک انتظامات کئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان نے بہترین ڈیوٹی نبھانے پر ڈی ایس پی ماڈل ٹائون عارف بٹ اور انچارج کوٹ لکھپت کو شاباش دی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے ڈی ایس پی ماڈل ٹائون ، انچارج کوٹ لکھپت اور ٹریفک وارڈن ابرار کی کاوش کو سراہااورٹریفک وارڈن ابرار کو 10ہزار روپے نقد انعام و سی سی تھری سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز سڑکوں پر شدید گرمی اور روزے کی حالت میں شہریوں کے لئے آسانیا ں پیدا کر رہے ہیں ۔ اپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ بے سہار ا شہریوں کی مدد کرنا عین عبادت ہے ۔