ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کوچز محمد حفیظ بھٹی کو گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی

جمعہ 1 جون 2018 21:06

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) محکمہ سپورٹس پنجاب نے صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی سفارش پر ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کوچز محمد حفیظ بھٹی کو گریڈ 19میں ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، صوبائی سلیکشن بورڈ ون کااجلاس مارچ میں منعقد ہوا تھا جس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب میں18گریڈ میں خدمات سرانجام دینے والے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کوچز محمد حفیظ بھٹی کو گریڈ 19میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی جس پر محکمہ سپورٹس پنجاب نے گزشتہ روز محمد حفیظ بھٹی کو گریڈ 19میں ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ بھٹی نے بطور ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کوچز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :