اٹک،حاضر سروس پٹواری محمد حبیب کو تھانہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

جمعہ 1 جون 2018 21:06

اٹک۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ۔ جعلی انتقال کے ذریعے شہری کی جائیداد ہضم کرنے کا منصوبہ بنانے والے حاضر سروس پٹواری محمد حبیب کو تھانہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ، مخبر کی اطلاع پر تھانہ اینٹی کرپشن اٹک کے سرکل آفیسر امجد شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر آفس سے محمد حبیب کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد حبیب کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ۔پٹواری محمد حبیب کو پنڈی اینٹی کرپشن میں رکھا گیا ہے جہاں تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :