ْ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ایک سو ارب روپے سے زائد کے ری فنڈز جاری کئے

جمعہ جون 21:06

ْ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ایک سو ارب روپے سے ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ایک سو ارب روپے سے زائد کے ری فنڈز جاری کئے۔ ری فنڈز کی مد میں 31 مئی 2018ء کو مزید 31.3 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جس کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران جاری کردہ ری فنڈز کا حجم سو ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے 12 ماہ میں 54 ارب روپے کے ری فنڈز جاری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسی طرح ایف بی آر کے مجموعی محصولات کا حجم 3274 ارب روپے سے زائد رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 2854 ارب روپے تھا۔ اس طرح رواں سال کے دوران محصولات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مئی میں 351 ارب روپے جمع کئے گئے۔ اب تک حاصل ہونے والے محصولات میں اضافہ کے رجحان کے پیش نظر سالانہ ریونیو ہدف با آسانی حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :