سکھر،سندھ سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور کراچی میں پر امن مظاہرین پر پولیس تشدد کے خلاف 72گھنٹوں کی علامتی بھوک ہڑتال شروع

جمعہ 1 جون 2018 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) سول سوسائٹی ، ہیومین رائٹس کو آرڈینشن کائونسل کی جانب سے سندھ سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور کراچی میں پر امن مظاہرین پر پولیس تشدد کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے 72گھنٹوں کی علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے بھوک ہٹرتال میں سکھر کی سیاسی و سماجی نتظیموں سمیت قوم پرست تنظیموں ، مزدور تنظیموں ، سول سوسائٹی کے نمائندگان ، صحافیوں سمیت معززین کی کثیر تعداد شریک ہیں اور موقع پر شرکاء نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے لاپتہ افراد کی گمشدگی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو انہیں فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے اور کراچی میں سندھ کی بیٹیوں پر ہونے والے پولیس کے تشدد کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے چیف جسٹس سندھ سے لاپتہ افراد کے حوالے سے از خود نوٹس لے کر متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں۔

(جاری ہے)

جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔