چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر کا ریلوے اسٹیشن کا دورہ

جمعہ 1 جون 2018 21:10

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر نے لاہور ریلوے سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر، منیجنگ ڈائریکٹر سٹیشنز شاہ رخ افشار، سی پیک ٹیم لیڈر پاکستان اشفاق خٹک، چیف انجینئر نثار میمن، ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور سید علی رضوان رضوی اور ریلوے لاہور ڈویژن کے تمام شعبوں کے سربراہان بھی سی ای او پاکستان ریلوے کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈی ایس ریلوے لاہور نے سی ای او پاکستان ریلوے کو سٹیشن کے انتظامی امور کے متعلق مکمل بریفنگ دی اور تمام پلیٹ فارمز کا دورہ کروایا۔ سی ای او پاکستان ریلوے نے سٹیشن کی عمارت کی رینوویشن اور جدید سہولتوں کے ساتھ ویٹنگ روم/فیملی ہال بنانے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

مزید براں سٹیشن پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے سی ای او پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ مسافروں کیلئے معیاری سہولیات پاکستان ریلوے کی اولین ترجیح ہے۔

سی ای او پاکستان ریلوے نے سٹیشن پر دستیاب صفائی کا معیار، مسافروں کے بیٹھنے کیلئے نئے خوبصورت بنچ، ٹھنڈے پانی کا انتظام، نئے انڈسٹریل فینز، فری موبائل چارجنگ پوائنٹس اور مسافروں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں۔