جاز کیش ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی سروس کے لیے نیشنل بینک کو سہولت فراہم کرے گا

جمعہ جون 21:13

جاز کیش ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی سروس کے لیے نیشنل بینک کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) جازکیش، نیشنل بینک آف پاکستان اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ ، حکومت بلوچستان کے درمیان کوئٹہ میں ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔اس معاہدے کے تحت نیشنل بینک اورایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ ، حکومت بلوچستان کے درمیان جاری تعاون کے لیے جاز کیش نیشنل بینک کا بلاشاخ بینکاری پارٹنر بن گیا ہے ۔

بلوچستان کے شہری اب اپنا وہیکل رجسٹریشن ٹیکس، وہیکل ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور اسی طرح کے دیگرٹیکسوں کی ادائیگی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کا دورہ کرنے سے پہلے جاز کیش کے مختلف آپشنز مثلاً جاز کیش موبائل اکاؤنٹس یا جاز کیش کے ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے کر سکیں گے۔اس طرح ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے لیے آپریشنل پریشانیوں میں کمی واقع ہوگی جبکہ شہریوں کوسہولت اور آرام میسر آنے کے ساتھ شفافیت اور فاسٹ ٹریک آپشنز بھی مہیا ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمد نے کہا،’’یہ سروس کام کو آسان بناتی ہے اور آبادی کے زیادہ بڑے حصہ تک رسائی مہیا ہوتی ہے ،جس سے یقیناً وقت کی بچت ہوتی ہے، بک انٹری میں ہونے والی غلطیاں کم ہوتی ہیں اور شہریوں کو سہولت فراہم ہوتی ہے۔ بینک کے وسیع تجربے اور جاز کیش کے وسیع نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم کسٹمرز کی مالی ضروریات کے لیے ڈیجیٹل سولوشنز فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

‘‘جاز کے ہیڈ آف بزنس ٹو گورنمنٹ، بزنس سروسز ڈویژن ، فہیم ممتاز نے کہا،’’ایک ممتاز ڈیجیٹل کمپنی کے طور پر ہمارے کسٹمرز کی مالی خدمات کو انتہائی ترجیح حاصل ہوتی ہے اور ہم انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ فنانشل سروسز کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے جاز کیش پر عزم ہے اور ایسی سہولتیں ہمارے ڈیجیٹل پیمنٹس ایکوسسٹم میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔‘‘اس سے پہلے، نیشنل بینک اور جاز کیش پاسپورٹ فیس کی ادائیگی اور پبلک سروس کمیشن فیس کی ادائیگی کیلیے بھی ڈیجیٹل پیمنٹس کلیکشن کی سہولت کے لیے بھی پارٹنر بن چکے ہیں۔