کوئٹہ کی نئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار ،الیکشن کمیشن کو فوری طورپر نئی حلقہ بندیوں کیلئے احکامات جاری

جمعہ جون 21:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے مختلف آئینی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 24کوئٹہ 1،پی بی 25کوئٹہ 2،پی بی 26کوئٹہ 3،پی بی کوئٹہ چار،پی بی27کوئٹہ چار،پی بی 28کوئٹہ پانچ ،پی بی 29کوئٹہ 6،پی بی 30کوئٹہ سات اور پی بی 32کوئٹہ نو کی موجودہ حلقہ بندیاں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فوری طورپر نئی حلقہ بندیوں کیلئے احکامات جاری کردیئے ۔