عمرزئی پولیس نے پانچ سالہ بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 1 جون 2018 21:13

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) عمرزئی پولیس نے پانچ سالہ بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پانچ سالہ بچے کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔ گزشتہ روز ڈی ایس پی تنگی سرکل تاج محمد خان خٹک نے ایس ایچ او تھانہ عمرزئی قیصر خان اور ایس ایچ او تھانہ تنگی گل شید خان کے ہمراہ اپنے دفتر تنگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی کو مسماة جہانزیبہ زوجہ محمد نبی نے عمرزئی پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا نوراللہ شام کو گھر سے باہر نکل کر واپس نہیں آیا۔

تھانہ عمرزئی نے روزنامچہ رپورٹ درج کی اور بچے کی بازیابی کیلئے تفتیش شروع کی اس دوران انہوں نے بچے کے قریبی رشتہ دار بھادر شیر ولد نیاز محمد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم کے باتوں میں تضاد پایا گیا تو پولیس کا شک یقین میں تبدیل ہو گیا اور ملزم سے مزید تفتیش کی گئی۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ بچے کو انہوں نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا ہے اور نعش کو مار ما ہیء کندہ شئی کلے ترنگزئی میں پھینک دیا ہے۔

پولیس ملزم کو ساتھ لے کر مذکورہ مقام پر پہنچے تو نہر کے کنارے بچے کے چپل موجود تھے۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے مقامی افراد نے پولیس کے ساتھ مل کر کافی تگ و دو کے بعد بچے کی لاش کو تین دن بعد پانی سے نکال دیا۔ اس دوران ملزم شیر بھادر نے بتایا کہ ہم آپس میں رشتہ دار ہیں بچے کی ماں سے ہم کئی مرتبہ اپنے بیٹے کے رشتہ مانگنے کیلئے گئے لیکن انہوں نے ہر بار انکار کی جس پر میں اسے دکھ اور درد پہنچانے اسکی چھ سالہ بچے نوراللہ کو قتل کر کے لاش کو ندی میں پھینک دیا۔

نعش کے برآمدگی کے بعد پولیس نے بچے کے والدین کو اطلاع دی اور ملزم شیر بھادر کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر والد کے مدعیت میں درج کی گئی ڈی ایس پی تاج محمد خان نے عمرزئی پولیس کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمرزئی پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو صرف تین دن میں گرفتار کر کے لاش برآمد کر کے اعلی مثال قائم کر دی ہے جن پر ان کو توسیفی اسناد سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :