پائیدار قومی ترقی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے، چوہدری عبدالغفور

جمعہ جون 21:13

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، پائیدار قومی ترقی کے حصول کیلئے اس کی تعمیر ناگزیر ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے نئے آبی ذخائر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسقبل قریب میں پانی کا مسئلہ سنگین ترین صورت اختیار کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف پانی کی قلت دور ہو جائے گی بلکہ اس سے ملک میں خوشحالی آئے گی اور ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نئے آبی ذخائر کی تعمیر سے ملکی زرعی اور توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کیلئے وافر مقدار میں پانی کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے زیر آب پانی کی سطح بڑھنے سے پانی کی قلت پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔