دیر پائین کی دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پرجماعت اسلامی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان
جمعہ 1 جون 2018 21:13
(جاری ہے)
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ الیکشن آرہا ہے اور ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں، پارلیمانی نظام نے پانچ سال پورے کئے جوکہ خوش آئند ہے۔
یہ جمہوریت کے استحکام کی طرف پیش رفت اور نیک شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تمام نامزدگیا ں شفاف انداز میں کارکنان سے مشاورت اور آراء کے بعد کی ہیں۔ ضلعی شوریٰ ، صوبائی اور مرکزی پارلیمانی بورڈ ز میں ان ناموں پر بحث ہوئی ہے اور حقیقی جمہوری انداز میں ان ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ جماعت اسلامی حقیقی جمہوری جماعت ہے جس کا اعتراف ملکی اور بین الاقوامی ادارے کرتے رہے ہیں۔پلڈاٹ اور دوسرے اداروں کی سروے رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی داخلی جمہوریت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کی تعداد کم ہے لیکن وہ ہمیشہ سب پر بھاری رہے ہیں، قانون سازی اور پارلیمانی معاملات میں دوسروں سے بڑھ کر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لوئر دیر میں مقبول جماعت ہے، ہم یہاں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ جماعت اسلامی کے اوپر اعتماد کیا ہے ۔ یہ یہاں کے عوام کے اعتماد کا اظہار ہے کہ یہاں سے کامیاب ہونے والے امیدوار کرپشن سے پاک ہیں۔ 1970ء کے بعد جس تیز رفتار انداز سے ترقی ہوئی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم دیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا۔ جماعت اسلامی اور دیر کے عوام لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دیر لوئر کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر جماعت اسلامی کلین سویپ کرے گی اور انشاء اللہ اپنی غیر معمولی کامیابی کی تاریخ کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر اور لبرل جماعتوں کی وجہ سے ملک پر قرضوں کا بوجھ ہے، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے، صحت اور تعلیم کی سہولیات موجود نہیں، یہاں تک کہ پینے کے صاف پانی اور ٹریفک کے مسائل گزشتہ حکومتیں حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو اقبال اور قائد کے خوابوں کے مطابق ایک اسلامی ، فلاحی اور ترقیافتہ پاکستان بنائے گی۔ وقار)مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.