ریسکیو 1122 نے نور پلازہ میں ہونے والے گیس دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

جمعہ 1 جون 2018 21:15

پشاور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے اہلکاروں نے نور پلازہ میں ہونے والے گیس دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ رامداس چوک کے قریب قائم نور پلازہ میں قائم نجی کلینک میں ابتدائی طور پر دھماکے اور آگ کی کال ریسکیو کنٹرول کوکال موصول ہو ئی جس پر ریسکیو 1122ایمبولینس اور فائر ویکل کو فوری طور پرجائے حا دثے روانہ کردیا گیا ۔

ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 6زخمی افراد کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کر تے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا ۔بلال احمدفیضی نے بتایا کہ زخمیوںمیں 3کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ریسکیو 1122کے فائر فائٹررز نے 10منٹ میں آگ پر قابو پا لیا ۔ بی ڈی یو کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :