اکوڑہ سرکل پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 9 اشتہاریوں سمیت29 ملزمان گرفتار

جمعہ 1 جون 2018 21:15

نوشہرہ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) اکوڑہ سرکل پولیس کا سماج دُشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 9 اشتہاری سمیت29 مشکوک گرفتارکرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اکوڑہ سرکل میں ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل اعجاز خان کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ اکوڑہ خٹک انسپکٹر بشیر خان کی قیادت میں ار ار ایف پولیس کمانڈوز ٹروپس ،لیڈیز پولیس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،بم ڈسپوزل سکواڈ ،DSB سکواڈ کا سراغ رساں کتوں کی مدد سے جاری سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن سیکیورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب نو خطرناک اشتہاری ملزمان کے علاوہ 29 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جن کے قبضے سے چار تیس بور پستول ، ایک بندو ق, پچاس مختلف بور کارتوس اور 2375 گرام چرس برآمد کر لیے گئے۔ جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVS-205 گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔ اسی طرح بذریعہ CRVSٹیکنالوجی 180مشتبہ افراد کی چیکنگ بھی کی گئی ۔اس موقع پر ڈی پی او نوشہرہ نے میڈیا اور اخبار نویسیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں سماج دشمن عناصر اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کی جانب لے جانے والے جرائم پیشہ افراد و مجرمان اشتہاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہے گا۔اس کے علاوں ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم بھی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :