ْماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

جمعہ 1 جون 2018 21:15

گلگت۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بین الاقوامی سطح کے نامور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات ہوگئے ۔سرچ کمیٹی برائے وائس چانسلرتعیناتی اور کے آئی یو سینٹ کی سفارش پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چانسلر کے آئی یو نے پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ کو 4سال کے لیے وائس چانسلر تعینات کردیاہے۔

ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن سیکرٹر ی وزرات امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر سے باقاعدہ جاری ہواہے۔ ڈاکٹر عطااللہ شاہ کے آئی یو کے پانچویں وائس چانسلر کی حیثیت سے بہت جلد یونیورسٹی کی باگ دوڑ سنبھالینگے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اس سے قبل سٹی یونیورسٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی پشاور میں وائس چانسلر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا پاکستان سے اااا PhD،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اکنامکس میںایم فل، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے ایم ایس سی ،اوپن یونیورسٹی سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (مارکیٹنگ )،اسی یونیورسٹی سے ایم ایس سی انوائر منٹل ڈیزائن کرنے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے بی ایس سی سول انجینئرنگ میںگولڈ میڈل کے ساتھ ڈگری مکمل کی۔

ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی100کے قریب تحقیقی مقالے قومی و بین الاقوامی سطح کی جریدوں میں اشاعت کے علاوہ وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ان کے علاوہ سول انجینئرنگ UETمیںسیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے پر واپڈا گولڈ میڈل سمیت بہت سارے ایوارڑ ز ار سرٹیفیکیٹس بھی ملے ہیں۔ واضح رہے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف خان کے سبکدوش ہونے کے بعد گزشتہ سال اگست سے ڈاکٹر خلیل احمد قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔