ڈیرہ اسماعیل خان میں گرمی کی شدت میں اضافہ

جمعہ 1 جون 2018 21:19

ڈی آئی خان۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ اور ہیٹ سٹروک کے باعث درجنوں مریض ہسپتال پہنچ گئے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آٹھ جون تک ڈیرہ کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کے باعث کئی جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شدید گرم ہوائوں اور لُو کے تھپیڑوں نے درجنوں شہریوں کو ہسپتال پہنچا دیا ہے۔

گرمی کے باعث شہر میں معمولات زندگی ٹھپ رہے ۔بازاروں اور سٹرکوں پر دوپہر کے وقت ہو کا عالم تھا ۔گزشتہ روز ڈیرہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں بدستور اضافہ ہوگا ۔محکمہ موسمیات نے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میںشدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کے خدشات ظاہر کیے تھے ۔

متعلقہ عنوان :