باپ بیٹوں میں مکان کا جھگڑا،ثالثی فیصلہ نہ ماننے پر باپ نے بیٹے کوقتل کردیا

جمعہ جون 21:19

ڈی آئی خان۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) باپ بیٹوں میں مکان کا جھگڑا ،ثالثی فیصلہ نہ ماننے پر باپ نے موقع پرہی فیصلہ کرڈالا ،باپ کی فائرنگ سے ایک بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ دو بال بال بچ گئے ،باپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود مرحبا کالونی میں ملزم شیر زمان ولد عزیز اللہ قوم آرائیں سکنہ سلطان کوٹ حال مرحبا کالونی سی آر بی سی ڈیرہ اسماعیل خان نے مکان کے جھگڑے میں ثالثی فیصلہ کے دوران فیصلہ نہ ماننے پر وہاں موجود اپنے بیٹوں پر پسٹل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بیٹا تیس سالہ سیف اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر دو بیٹے محمد خالد اور جمشید بال بال بچ گئے ۔

مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔مقتول کے بھائی محمد خالد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا اپنے باپ کے ساتھ مکان پر تنازع تھا جس کے لئے خوئیدید نذر سلمان خیل ان کے درمیان فیصلہ کے لئے موجود تھا ۔ تاہم فیصلہ ماننے سے انکار پر ان کے باپ نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایک بھائی سیف الرحمٰن موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر ہم بھائی بال بال بچ گئے ۔۔پولیس نے مقتول کے بھائی محمد خالد کی رپورٹ پر ان کے باپ شیرزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔