رالپنڈی میں (ن)لیگ کو تینوں حلقوں میں شکست دینگے،شیخ رشید

نیواسلام آباد ایئرپورٹ بناکر اہلیان راولپنڈی کو فضائی سہولتوں سے محروم کردیاگیا، بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح کم ہوتے گئے تو قسطوں کی ادائیگی جان لیواثابت ہوگی،افطارپارٹی سے خطاب

جمعہ 1 جون 2018 21:19

رالپنڈی میں (ن)لیگ کو تینوں حلقوں میں شکست دینگے،شیخ رشید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ بناکر اہلیان راولپنڈی کو فضائی سہولتوں سے محروم کردیاگیا، ملک کی اقتصادی صورتحال خطرناک ہے اگر بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح کم ہوتے گئے تو قسطوں کی ادائیگی جان لیواثابت ہوگی۔الیکشن کاماحول ہی نہیں بن رہاکیونکہ لوگوں کو حلقوں کاہی پتہ نہیں۔

راولپنڈی میں ہمارا ہسپتال، کالج اورشیخ رشیدایکسپریس نہیں بنائی گئی اور کمیشن کھانے کے لئے میٹروبس سروس بنائی گئی، شہرمیں پانی اوربجلی نہ ہونے سے لوگ بلبلا رہے ہیں،آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 60، 61اور62راولپنڈی میں ’’بلا‘‘ اور’’قلم دوات‘‘ پاکستان کی سیاست کارخ موڑ دیں گے اور ن لیگ کو تینوں حلقوں میں تاریخی شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈہوک نجو یونین کونسل 12میں افطار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نہ کاغذات نامزدگی ہیں، نہ حلقہ بندی ہے، نہ ووٹرلسٹ ہے ،نہ ہی پریذائیڈنگ افسر ہیں اور پھر بھی اصرار ہے کہ الیکشن وقت پر ہوںگے، الیکشن کاماحول ہی نہیں بن رہاکیونکہ لوگوں کویہ ہی پتہ نہیں رہاکہ حلقہ کون ساہی انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے بعد سب سے اہم مسئلہ ملک کی اقتصادی صورتحال ہے اگر بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح کم ہوتے گئے تو قسطوں کی ادائیگی جان لیواثابت ہوگی۔

شیخ رشیدنے کہاکہ جتنی دیر میں آدمی نیواسلام آباد ایئرپورٹ پہنچتا ہے اتنی دیر میں پیدل لاہور پہنچ سکتاہے، نیوایئرپورٹ بناکر اہلیان راولپنڈی کو فضائی سہولتوں سے محروم کردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں ہمارا ہسپتال، کالج اورشیخ رشیدایکسپریس نہیں بنائی گئی اور کمیشن کھانے کے لئے میٹروبس سروس بنائی گئی۔شہر میں پانی ہے نہ بجلی ہے اورعوام بلبلا رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 60، 61اور62راولپنڈی میں ’’بلا‘‘ اور’’قلم دوات‘‘ پاکستان کی سیاست کارخ موڑ دیں گے اور ن لیگ کو تینوں حلقوں میں تاریخی شکست دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگیوں نے اپنے دوراقتدار کے آخری ہفتے میں نامکمل منصوبوں پر افتتاحی تختیاں لگاکر عوام کودھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن اب لوگ بڑے باشعور ہیں اور اپنے ووٹ کے ذریعے انہیں شکست سے دوچار کریں گے۔