بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں

جمعہ جون 21:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں ،جمعہ کو بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی بی 39 ،بی پی 40پی بی 43 پنجگور اور پی بی 44 آواران کی حلقہ بندیوںسے متعلق دائر آئینی درخواستیںمسترد جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 44 سے یونین کونسل سوردہ کو نکال کر پی بی 43 میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔