ضلعی انتظامیہ کا قصائیوں کیخلاف گرینڈ کریک ڈائون،سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور گرانفروشی پر 22 دکانیں سیل

جمعہ 1 جون 2018 21:21

پشاور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں گرانفروشی پر 22 قصائیوں کی دکانوں کو پانچ دنوں کے لیے سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کو عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہشتنگری کے علاقے میںقصائی من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔اور سرکاری نرخ نامے پر عمل نہیں ہو رہا جس پر انھوں نے فوری کاروائی کا حکم جاری کیا۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہد علی خان کی نگرانی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایوں خان نے ہشتنگری ، کریم پور ہ اور چوک شادی پیر کے علاقے میں مختلف قصائیوں کی دکانوں کی چیکنگ کی۔ کاروائی سے پہلے ضلعی انتظامیہ نے بھیس بدل کر مختلف دکانوں سے گوشت کا ریٹ معلوم کیا اور اس کے بعد گرانفروش دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 22دکانوں کو پانچ دنوں کے لیے سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

جب کہ چار قصائیوں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے دکانیں بند کر کے بھاگ جانے والے قصائیوں کے خلاف* 3MPO کے تحت ورنٹ گرفتار ی جاری کر دیے ہیں۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا کہ عوامی شکایات پر آج قصائیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور اس مرتبہ ضلعی انتظامیہ نے قصائیوں کے لیے حکمت عملی کو تبدیل کر دی ہے ہے جس کی رو سے سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر دکان کو پانچ دنوں کے لیے سیل کیا جا ئے گا۔اور گرفتار افراد سے کوئی رعایت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :