کندھ کوٹ پولیس نے 7جواریوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 1 جون 2018 21:23

کندھ کوٹ ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) کندھ کوٹ تھانہ اے سیکشن پولیس نے گل شیر محلہ میں چھاپہ مار کر 7جواریوں کو گرفتار کرکے آکڑا پرچی سسٹم کے 2لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کندھ کوٹ تھانہ اے سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے گل شیر محلہ میں الطاف گولو کے آکڑا پرچی کے اڈے پر چھاپہ ماراجہاں سے 7 ملزمان امداد گولو، مختار گولو، فرمان گولو، عاطف حسین گولو،عاقب علی گولو، عبدالجبار گولو اور اسد علی اعوان کو گرفتار کر لیا ہے ان سے 2لیپ ٹاپ،3موبائل، 1700روپے،نقد اور بڑی تعداد میں آکڑا پرچی کی کتابیں برآمدکر کے مقدمہ 96/2018 انر سیکشن 353،148،149،294AB درج کر دیا ہے۔

جبکہ ملزم امداد گولو سے 1500 گرام چرس ، ملزم مختیار گولو سے 1300 گرام چرس بھی برآمدکر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :