کندھ کوٹ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع

چیکنگ کے دوران 150افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی

جمعہ جون 21:23

کندھ کوٹ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) کندھ کوٹ ضلع میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور یہ سلسلہ عید تک جاری رکھا جائے گا،چیکنگ کے دوران 150افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کندھ کوٹ شہر میں عید کے موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہیتاکہ ضلع بھر کی عوام کی جان ومال کا تحفظ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 45گاڑیوں کی چیکنگ کی اور 4گاڑیوں کے رنگین شیشے اتار لیے گئے ہیں جبکہ 150افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :