ملازمین کی پروموشن کیلئے کارروائی جلد مکمل کر لی جائے گی،ترجمان اتھاڑتی

جمعہ 1 جون 2018 21:23

ملتان۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ترجمان پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے کہا کہ ملازمین کی پروموشن کے لئے کاغذی کارروائی جلد مکمل کر لی جائے گی۔پالیسی اور قوانین کے مطابق ملازمین کی ترقی جلد از جلد کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔وفات پا جانیوالے ملازمین کی پینشنز پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے جسے جلد ادا کر دیا جائے گا۔

ادارہ وفات پاجانے والے ملازمین کی پنیشنز کے لئے سنجیدہ ہے جس کی مثال چند روز قبل دو ملازمین کے بچوں کو تقریباً 32 لاکھ سے زائد کی رقوم کی ادائیگی ہے۔تر جمان نے مزید کہا کہہ جیسے کاغذی کارروائی مکمل ہوتی ہے ڈی پی سی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔کاغذوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی نے کچھ قانونی پیچیدگیوں کی نشاندہی کی ہے جسے قانون اور پالیسی کے مطابق حل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کارروائی کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔تمام معاملات کو احسن طریقے سے سرانجام دینا چاہتے ہیں۔قانون اور پالیسی سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔امید ہے تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوں۔اس موقع پر یونین عہدیداران نے انتظامیہ سے مذاکرات کیے اور پیش کیے گئے مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :