صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے میپکوہیڈکوارٹرمیں کھلی کچہری کاانعقاد

جمعہ 1 جون 2018 21:23

ملتان۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹرسیفٹی میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کاشف مقبول نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے کھلی کچہری لگائی جس میں7صارفین نے اپنی شکایات پیش کیں ۔

(جاری ہے)

رسول بخش نے ٹرانسفارمر کی تنصیب، محمد یاسر،محمد کاشف اور شاہد عاشق نے بل کی اقساط ، ممتاز حسین ، فرزانہ بی بی اور نذیراحمد نے بل درستگی کی درخواستیں پیش کیں ان درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کردئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :