شہریوں کے جان ومال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے، ڈی پی او

جمعہ 1 جون 2018 21:24

ساہیوال۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر محمد عاطف اکرام نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ومال اور عزت وآبروکی حفاظت پولیس کے فرض اولین میںشامل ہے،ماہ مقدس میںعوام کوریلیف پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات عمل میںلائے جا رہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوںنے گذشتہ روزسستا رمضان بازارکا سرپرائز وزٹ اور سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے دوران کیا ،انہوںنے کہاکہ دکانداروںکافرض ہے کہ ریٹ لسٹ کو مناسب جگہ پر آویزاںکریںاورمقررہ ریٹ پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں،انہوں نے ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور کو ہدایت کی کہ سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر سائیکل اور کارپارکنگ سستابازار سے فاصلہ پر کی جائے تاکہ کسی جگہ رش زیادہ نہ ہواور شہری اشیائے خورونوش آسانی سے خرید سکیں ، انہوں نے پولیس افسران کو مساجداور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی اور گشت کے نظام کو موثر بنانے کی ہدایت کی ،انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں ، اپنے اردگر د ماحول پر نظر رکھیںاور کسی بھی مشکوک سرگرمی کو دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع ریسکیو15یا متعلقہ تھانہ کو دیں۔

متعلقہ عنوان :