شاہ پور صدر، پولیس کاسرچ آپریشن، تین کاروں سے اسلحہ برآمد،ڈرائیورگرفتار

جمعہ جون 21:24

سرگودھا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) تحصیل شاہ پور صدر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے تین کاروں سے اسلحہ برآمدکرلیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر تحصیل کچہری شاہ پور وگردونواح میں آپریشن ردالفساد کے تحت سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایس ایچ او شاہ پور صدر حیدر علی ٹیپو کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی تھی اور آنے جانے والے افراد کی احاطہ کچہری میں آمد کے موقع پر تلاشی لی جارہی تھی، تحصیل کچہری سے تھوڑے فاصلہ پر تین مشکو ک کاریں کھڑی تھیں ، تلاشی لینے پر ان کاروں سے ناجائزاسلحہ بریٹا پسٹل اور پانچ بندوقیں 12بور برآمد ہوئیں، پولیس نے تینوں ڈرائیوروں کو گرفتارکرکے تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :