صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، جمیل احمد

جمعہ 1 جون 2018 21:24

لیہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ماہ صیام کے دوران صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے عملہ صفائی کی بہتر مانیٹرنگ کرتے ہوے سروسز مہیاکی جارہی ہیں ،یہ بات چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد نے عید گاہ ،اسلم موڑ ،ٹی ڈی کالونی وہاوسنگ کالونی میں عملہ صفائی کی کارکردگی کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی،اس موقع پر عملہ داروغہ صفائی نے چیئرمین کو مختلف سیکٹر کی صفائی ،ڈسپوزل ورکس کو چلائے جانے اور سول لائنوں کی متعلقہ مشینری کے ذریعے صفائی پلان کے بارے میں آگاہ کیا،چیئرمین نے شہریوں سے صفائی پلان کو نئے خطوط پر استوار کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کیں جس پر انہوں نے لوڈر رکشوں کے ذریعے صفائی کے نظام کو بہتر قرار دیا،چیئرمین نے عملہ صفائی کو اسی جذبے اور محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :