خواجہ محمد آصف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کامیابی حاصل کرے گی ،چودھری طارق سبحانی

جمعہ 1 جون 2018 21:24

سیالکوٹ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر سابق وزیر خارجہ اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملنے پر قوم میں خوشی کی لہر پائی گئی ہے ۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف انتخابی دنگل میں حصہ لیں گے اور ان کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) مزید مضبوط اور فعال ہو گی ۔

مسلم لیگ(ن) عوام کی بھرپور تائیدو حمایت سے کامیاب ہو گی ۔

(جاری ہے)

خواجہ محمد آصف کو سپریم کورٹ سے انصاف ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے ۔ فخر سیالکوٹ خواجہ محمد آصف کی قیادت میں سیالکوٹ سے مسلم لیگ(ن) تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ۔ مسلم لیگ(ن) اور خصوصاًًً سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے جس طرح سیالکوٹ کے عوام کی خدمت کی ہے عوام انہیں آئندہ انتخابات میں پہلے سے زیادہ کامیاب کروائیں گے ۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کو بھی انصاف ملے گا ۔ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف قوم کے مخلص لیڈر ہیں اور پوری قوم کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں جنہوں نے بھرپور جدوجہد سے قومی معیار زندگی بلند کیا ہے ۔