ْڈپٹی کمشنرضلع کے مختلف علاقوںسے تعلق رکھنے والی50 افراد میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کیے

جمعہ 1 جون 2018 21:24

سیالکوٹ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نویدنے حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوںسے تعلق رکھنے والی50 افراد میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیںڈی سی ڈاکٹر فرخ نوید تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز کے دورہ کے دوران زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔ ڈی سی نے موقع پر موجود میڈیکل افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور مریضوں کی تشیخص کے علاوہ تمام ادویات ہسپتال سے مہیا کی جائیں ۔