سیالکوٹ مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ثابت ہو گا، راناعارف اقبال ہرناہ

جمعہ 1 جون 2018 21:24

سیالکوٹ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی121کے صدر و چیئرمین یونین کونسل مچھرالہ راناعارف اقبال ہرناہ نے کہا ہے کہ خواجہ محمد آصف مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما ہیں اور ان کی زندگی قومی خدمت کے لئے وقف ہے ۔ سپریم کورٹ سے انہیں انصاف ملنے پر قوم مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ قوم ایسے لیڈروں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں سیالکوٹ مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے مقابلہ کرنے کی بجائے چور دروازے تلاش کرنے والے ہمیشہ شکست سے دوچار ہوںگے ۔ چور دروازوں سے کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی بلکہ ایسی حرکات سے ندامت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو تا ۔ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں خدمت کی تاریخ رقم کی ہے اور مسلم لیگ(ن) نے جس طرح عوام کے مسائل حل کئے ہیں اور عوامی معیار زندگی بلند کیا ہے تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔ مسلم لیگ(ن) کے سینئر لیڈر خواجہ محمد آصف کی نا اہلی ختم ہوتے ہی شہر اقبال میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ہے اور قوم اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔