ن لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ختم ہوتے ہی سرکاری ٹی وی چینل کے تیور بھی بدل گئے
سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کی جانب سے مریم نواز کا ڈجکوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب نشر نہ کیا گیا
محمد علی جمعہ 1 جون 2018 19:50
(جاری ہے)
سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کی جانب سے مریم نواز کا ڈجکوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب نشر نہ کیا گیا۔
جبکہ کچھ ہی نجی چینل نے مریم نواز کی تقریر نشر کی۔ دوسری جانب ڈجکوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے آصف زرداری کی حکومت نہیں گرنے دی۔پانچ سال جمہوری حکومت نے پورے کیے۔نوازشریف نے پہلی جمہوری حکومت کو گرایا نہیں جبکہ دوسری حکومت کو گرنے نہیں دیا۔انشاء اللہ جمہوری حکومت نے دوسری بار اپنی آئینی مدت پوری کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف سازشیں کی گئیں۔ دھاندلی کا بہانہ بناکر وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی ۔ انسان جوسازش کرتا ہے وہ کامیاب نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے اوپر جوغداری کے مقدمے بنائے گئے ، نوازشریف پر فتوے لگائے گئے۔ایسے میں آئی ایس آئی کے سابق چیف کی کتاب منظر پر آگئی ہے۔درانی کی کتاب پرنیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کیوں نہیں بلائی گئی؟جب نوازشریف وزیراعظم تھے تواستعفیٰ کیلئے دباؤ ڈالا گیا، کبھی دھرنا کبھی لاک ڈاؤں اور کبھی ڈان لیکس آئی۔ لیکن نوازشریف ڈٹ گیا اور کہا کہ استعفیٰ نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے قائد جھکے نہیں توان کواقامے پرنکال دیا گیا۔ ایک اقامے پرآپ کے ووٹوں کے وزیراعظم کو نکال دیا گیا۔ ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ عوام ان سازشوں سے گھبرانا نہیں الیکشن ووٹ کی عزت ہوگی۔ ہاتھ اٹھا کروعدہ کرو کہ 25جولائی کو آندھی اور طوفان کی طرح نکلو گے اور نوازشریف کو بحال کرواؤ گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ناانصافی پرمبنی فیصلے کو اپنے ووٹوں سے بدل دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.